ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں طلبا کے دوگروپس کے بیچ مار پیٹ،قاتلانہ حملے کے الزام میں5طلباء گرفتار

پتور میں طلبا کے دوگروپس کے بیچ مار پیٹ،قاتلانہ حملے کے الزام میں5طلباء گرفتار

Sat, 01 Apr 2017 11:18:13    S.O. News Service

پتور31؍مارچ (ایس او نیوز)یہاں کی ایک پرائیویٹ کالج کے طلباء کے دو گروپس کے بیچ مارپیٹ کے بعد پولیس نے پانچ طلباء کو قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پتور کے نجی کالج میں پتور کے آس پاس سے آنے والے اور پتور شہر کے طلباء کے درمیان مار پیٹ کی واردات پیش آئی ہے۔ جس کے بعدونوتھ راج (۱۹ سال) اورراجیش (۱۹سال) نامی دو طلبا نے سرکاری اسپتال میں داخل ہوتے ہوئے الزام لگایا کہ اکشئے، نشانت، کارتھک،نتین اور ابھیشیک نامی طلباء نے ان پر حملہ کیا ہے۔حملہ کی شکایت درج کرنے والے یہ دونون طالب علم پتور کے باہر سے آکر یہاں تعلیم پارہے ہیں اور ان کا قیام ایک گھر میں پیئنگ گیسٹ کے طور پر ہے۔

جبکہ دوسرے گروپ سے وابستہ کارتھک(۱۹سال) اور جتیندرا(۱۹ سال) نامی دیگر دو طلبا نے بھی اسی اسپتال میں داخل ہوتے ہی شکایت درج کی ہے کہ ونوتھ راج،یتھیندرا، توصیف،دھنش، گرودرشن،بھگت، راجیش اور ششی کانت نے ان پر حملہ کیا ہے۔

پولیس نے دونوں گروپ کی شکایت درج کرنے کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے اکشئے، کارتھک، نشانت، ابھیشیک اور نتین کو آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمین کو گرفتار ی کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: